آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکے ساتھ اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لینے کا طریقہ شئیر کریںگے۔ لہذا اس آرٹیکل کو آخر تک لازمی پڑھیں تاکہ آپ کو مکمل معلومات حاصل ہو سکے۔
اخوت فاونڈیشن ایک ایسا ادارہ ہے جہاں سے آپ بغیر سود کے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی مرد و عورت جس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے وہ اخوت فاونڈیشن سے بلا سود قرضہ لے سکتا ہے۔ اخوت فاونڈیشن کے پورے پاکستان میں آٹھ سو سے زائد برانچز موجود ہیں جہاں پر آپ جا کر بلا سود قرضہ فارم فل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔
آپ اخوت فاونڈیشن سے مندرجہ زیل قرضے بلا سود 2024 حاصل کر سکتے ہیں۔
Table of Contents
فیملی انٹرپرائز لون
آپ نیا کاروبار شروع کرنے، یا چلتے ہوئے کاروبار کو سٹیبل کرنے یا پھر کاروبار کو بڑھانے کے لئے اخوت فاونڈیشن قرضہ سکیم سے بغیر سود کے لون حاصل کر سکتے ہیں۔ اس قرض سکیم میں آپکو 10 ہزار سے 50 پزار تک قرضہ فراہم کیا جاتا ہے اور جس کی واپسی 10 سے 36 ماہ کے اندر آپکو کرنی ہو گی۔
زرعی قرضہ
یہ قرضہ سکیم چھوٹے کاشتکاروں / کسانوں کے لئے ہے۔ اگر آپ کے پاس زاتی زمیں ہے یا نہیں پھر بھی آپ سود کے بغیر زرعی قرضہ لے سکتے ہیں۔ اس سکیم میں آپکو 10 سے 50 ہزار تک کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جاتا ہے جس کی واپسی 4 سے 8 ماہ کے اندر ہوگی۔
لبریشن لون
اگر کسی شخص نے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے سود کے ساتھ قرضہ لیا ہوا ہے تو وہ اس لبریشن سکیم کے زریعے قرضہ لے کر خود کو سودی نظام سے باہر نکال سکتا ہے۔ اس قرض سکیم میں آپکو 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کی واپسی 10 سے 36 ماہ میں ہوگی۔
ہاؤسنگ لون
اخوت فاونڈیشن سے آپ گھر بنانے کے لئے سود کے بغیر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہاوسنگ لون کا مطلب فنانسنگ فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ مکانات کی تعمیر، وغیرہ کر سکیں۔ یہ قرضہ مزدور طبقے کے غریب خاندانوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ قرض سکیم صرف 5 مرلہ کا مکان بنانے کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔ اس سکیم میں قرض کی رقم 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہے۔ اور اس کی واپسی 36 ماہ تک کرنی ہوتی ہے۔
تعلیمی قرض
سٹوڈنٹس اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اخوت فاونڈیشن سے بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ قرض مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب بچوں کو دیا جاتا ہے جن کے والدین ان کا تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ میڑک سے ماسٹر تک کی تعلیم کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے یہ قرضہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس لون سکیم میں 10 ہزار سے 50 ہزار تک قرض دیا جاتا ہے۔ جس کی واپسی 10 ماہ سے 24 ماہ کے اندر کرنا ہوتی ہے۔
ہیلتھ لون
وہ غریب لوگ جو کہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اپنا علاج کرانے سے قاصر ہیں وہ اخوت فاونڈیشن سے صحت کے لئے لون حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ہیلتھ لون سکیم میں 10 ہزار سے 50 ہزار تک قرضہ فراہم کیا جاتا ہے جو کہ سود کے بغیر ہوتا ہے۔ اور اس کی واپسی 10 ماہ سے 24 ماہ کے اندر واپس کرنا ہوتی ہے۔
شادی کا قرض / میرج لون
وہ غریب افراد جو اپنی بہن بیٹی کی شادی کرنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ اخوت فاونڈیشن سے جیولری اور فرنیچر خریدنے کے لئے میرج لون بغیر سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سکیم میں 10 ہزار سے 50 ہزار تک قرض دیا جاتا ہے ۔ اس قرض کی واپسی 10 ماہ سے 24 ماہ کے اندر کرنا ہوتی ہے۔
ایمرجنسی لون
وہ لوگ جن کو ایمرجنسی پیسوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے. وہ اخوت فاونڈیشن سے سودی نظام کے بغیر آسان شرائط پو سود کے بغیر فوری لون حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لون سکیم میں 10 ہزار سے 50 ہزار تک قرض دیا جاتا ہے جو کہ 10 ماہ سے 24 ماہ کے اندر واپس کرنا ہوتا ہے۔
اخوت فاونڈیشن کی برانچز لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، ملتان، مانسہری، ہریپور، ایبٹ آباد، گجرانوالہ، پیجاب، سندھ، خیبرپچتون خواہ میں موجود ہیں۔ جہاں پر آپ فیس ٹو فیس جا کر بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے اخوت فاونڈیشن فون نمبر پر رابطہ کریں۔
Also Read: احساس ایمرجنسی پروگرام فارم
Akhuwat Foundation Contact Number
For more information about Akhuwat Foundation Loan 2022, then contact Akhuwat Foundation Helpline Number.
Assalamu alaikum sir mujhe loan chahie Kitna mil sakta hai vah Bata dijiye thodi pareshani hai sar meherbani Bata dijiye kaise milega