میتھی کے بیج وٹامنز (اے، کے اور سی)، فولک ایسڈ، کیلشیم، آئرن اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں نیکوٹینک ایسڈ اور پروٹین کی اچھی مقدار بھی ہوتی ہے، جو خشکی، بالوں کے گرنے، کھوپڑی کے مسائل، بالوں کے پتلے ہونے اور گنجے پن سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔
Table of Contents
بالوں کے مسائل اور انکا علاج
خوبصورت اور مضبوط بالوں کے لیے میتھی کے چند فائدے مندرجہ ذیل ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے تاکہ آپ اسے استعمال کر کے اپنے بالوں کو خوبصورت بنا سکیں۔
بالوں کے گرنے کے لیے میتھی کے بیج
میتھی کے بیجوں کو رات بھر بھگو دیں پھر انہیں تھوڑا سا پانی یا لیموں کے رس میں مکس کر کے بلینڈ کریں۔ اب اسے اپنے بالوں میں فیس پیک کی طرح لگائیں اس سے آپکے بال مضبوط ہو جائیں گے اور گرنا بھی بند ہو جائینگے۔
بالوں کی نشوونما کے لیے میتھی کے بیج
بالوں کی نشوونما کے لیے میتھی کے بیج ایک بہترین چیز ہے۔
میتھی کو ناریل کے تیل میں اس وقت تک ابالیں جب تک کہ بیج سرخ نہ ہوجائیں
پھرنیم گرم تیل کو اپنے سر پر لگائیں۔ اس کےاستعمال سے آپکے بالوں کی نشوونما بہترین طریقے سے ہو گی اور آپ حیران رہ جائینگے۔
خشک اور خارش والی کھوپڑی کا علاج
اگر آپ سر کی خشکی اور خارش میں مبتلا ہیں تو آپ میتھی کے بیج کا پیسٹ انڈے کی زردی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس ماسک کو 30 منٹ تک سر میں لگا رہنے دیں۔پھر اسے کیس اچھے شیمپو سے دھو لیں۔
سر کی خشکی کے لیے میتھی دانے کا ہیئر پیک
اگر آپ کے سر میں بہت زیادہ خشکی ہے تو آپ میتھی کے پیسٹ کو دہی کے ساتھ ملا کر سر میں لگائیں۔ بہتر رزلٹ حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں 3 بار یہ نسخہ استعمال کریں۔ یہ گھریلو نسخہ استعمال کرنے کے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں تاکہ میتھی دانے کا کوئی زرہ بالوں میں نہ رہ جائے۔
قبل از وقت سفید بالوں کا علاج
میتھی کے بیجوں اور کڑی پتے کا پیسٹ بنائیں اور اسے اپنے بالوں میں لگ بھگ 30 منٹ تک لگارہنے دیں، یہ وقت سے پہلے سفید ہونے والے بالوں کا بہترین علاج ہے۔اس نسخہ کو استعمال کرنے کے بعد بالوں کو کسی اچھے معیاری شیمپو اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
خشک بالوں کے لیے میتھی کے بیج
ایک مٹھی بھر میتھی کے دانے جو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ لیں اور باریک پیس لیں۔پھر اس پیسٹ میں شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ تھوڑا سا دہی بھی شامل کریں۔
جب پیسٹ تیار ہو جائے تو اسے بالوں اور کھوپڑی پر دل کھول کر لگائیں۔ پیسٹ کو 45 منٹ بعد معیاری شیمپو اور کنڈیشنر سے دھو لیں۔ قدرتی طور پر خوبصورت بالوں کو حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں دو بار یہ عمل کریں۔