نیشنل بینک سے قرضہ لینے کا طریقہ

آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو نیشنل بینک سے قرضہ لینے کا طریقہ بتائینگے۔ آپ نیشنل بینک سے کاروباری مقاصد کے لئے قرضہ لے سکتے ہیں۔

نیشنل بینک سے کاروبار کے لئے قرض لینے کا طریقہ

نیشنل بینک آف پاکستان سے آپ کاروبار شروع کرنے یا پرانے کاروبار کو وسیع کرنے لئے 30 لاکھ تک قرضہ لے سکتے ہیں۔ اس پرسنل قرضہ پروگرام کے تحت مرد و خواتین دونوں قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

وہ تمام پاکستانی گورنمنٹ نوکری یا پرائیوٹ نوکری کرنے والے تمام ملازمین جن کی تنخواہ نیشنل بینک میں آتی ہے۔ وہ نیشنل بینک سے باآسانی قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس قرضہ کو حاصل کرنے کے لئے 2000 روپے پروسسنگ فیس ہوتی ہے جس کی ادائیگی کے بعد آپ اپنی ضرورت کے مطابق نیشنل بینک سے قرض لے سکتے ہیں۔ اس قرض پر آپ کو 18 فیصد مارکپ دینا ہوگا۔

نیشنل بینک پرسنل قرضہ پروگرام کی شرائط

پاکستان کی قومیت اور امیدوار کے پاس پاکستانی قومی  نادرا شناختی کارڈ موجود ہونا چاہئے۔

سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین جن کی تنخواہ نیشنل بینک کے اکاونٹ میں آتی ہو۔

اس قرض کو لینےامیدوار کے لئے عمر کی حد 18 سے 59 سال ہے۔

اس قرضہ اسکیم سے 30 لاکھ تک قرضہ لیا جا سکتا ہے۔ اور اس قرض کی ادائیگی 5 سال میں ماہانہ قسطوں پرواپس کرنا ہوگی۔

نیشنل بینک سے قرضہ لینے کے لئے درخواست فارم

اس قرض پروگرام سے قرضہ حاصل کرنے کے لئے اپنی قریبی نیشنل بینک میں جائیں اور قرض فارم فل کر کے جمع کرا دیں۔ آپ یہ قرضہ درخواست فارم آن لائن یہاں پر کلک کر کے بھی ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، آپ کو بتاتے چلیں کےمرد و خواتین کاروباری مقاصد، شادی بیاہ، بیماری کے علاج، تعلیم کے اخراجات یا گھر بنانے کے لئے اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Leave a Comment