بالوں کو کالا کرنے کے گھریلو دیسی ٹوٹکے

آج کی دنیا میں وقت سے پہلے بال سفید ہونا بدقسمتی سے کھانسی اور سردی کی طرح عام ہو گیا ہے۔ ایسے بہت سے عوامل ہیں جو وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ سب سے پہلے اور سب سے اہم ایک غیر متوازن غذا ہے۔ اگر آپ کی خوراک فاسٹ فوڈ، سفید آٹے سے بنے پکوان، شکر والی مشروبات پر مشتمل ہے، تو آپ کے بال سفید ہونا شروع ہو جائینگے۔

بالوں کی سفیدی دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

آج اپکے ساتھ ذیل میں کچھ دیسی ٹوٹکے شئیر کئے جا رہے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنے سفید بالوں کو دوبارہ سے کالا کر سکیں گے۔

آملہ پاؤڈر

ایک کپ آملہ پاؤڈر کو لوہے کے برتن میں اس وقت تک گرم کریں جب تک کہ یہ راکھ نہ بن جائے۔ 500 ملی لیٹر ناریل کا تیل ڈالیں اور دھیمی آنچ پر 20 منٹ تک ابالیں۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور 24 گھنٹے اسی طرح رہنے دیں، اور پھر اگلے دن ایک ایئر ٹائٹ بوتل میں ڈال دیں۔ اسےتیل سے ہفتے میں دو بار بالوں کی اچھی طرح سے مالش کریں۔

کڑی پتے

کڑھی پتیوں کا ایک گچھا لیں اور انہیں 2 چمچ آملہ پاؤڈر اور 2 چمچ براہمی پاؤڈر کے ساتھ پیس لیں۔ اس کو بالوں پر بالوں کے ماسک کے طور پر لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جڑوں کو اچھی طرح سے ڈھانپ لیا جائے۔ ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر معیاری ہربل شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ملا کر بالوں میں لگانے سے بال سیاہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان دونوں کا امتزاج ایک کیمیائی رد عمل کا سبب بنتا ہے جس سے بال قدرتی طور پر وقت کے ساتھ سیاہ ہو جاتے ہیں۔ لہذا اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کریں اور اپنے بالوں کو کالا کریں۔

قہوہ

کالی چائے ایک اور موثر جز ہے جو سفید بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ آپ کالی چائے کی پتیوں کو 2 گھنٹے گرم پانی میں بھگو کر پیس کر ہموار پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد کچھ لیموں کا رس اس میں مکس کریں اور بالوں کو دھونے سے پہلے 40 منٹ تک ہیئر ماسک کے طور پر لگائیں۔

پیاز کا رس

سفید بالوں کے لیے پیاز کا رس ایک قدرتی تحفہ ہے۔ پیاز کے رس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہونے کے علاوہ، اس میں کئی ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں اور انہیں ٹوٹنے اور کمزور ہونے سے روکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، پیاز کے رس کا باقاعدگی سے استعمال سیاہ بالوں کی نشوونما کو بڑھا کر سفید ہونے سے روکتا ہے۔ کیٹالیس ایک بالوں کا انزائم ہے جو پیاز میں پایا جاتا ہے جو بالوں کو سفید ہونے سے روکنے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

ایک پیاز کو پیس لیں اور اس میں سے رس نکالیں اور جس طرح تیل لگاتے ہیں اس طرح تازہ رس کو اپنی کھوپڑی میں مساج کریں۔ اور اسے تقریباً 15-20 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔اس کے بعد کسی اچھی شیمپو سے بالوں کو دھو کر صاف کر لیں۔

Leave a Comment