2024 اخوت سے گھر کے لیے قرض لینے کا طریقہ

آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو اخوت سے گھر کے لیے قرض لینے کا طریقہ بتائیں گے۔ اگر آپ اپنا مکان جو کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے بنانا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ آپ اپنے بچوں کے لئے گھر بنا سکیں تواس پوسٹ کو پورا پڑھیں۔

اخوت فاونڈیشن سے آپ بلا سود اپنا مکان بنانے کے لئے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ قرض لینے کا مکمل طریقہ اور اس کی اہلیت کے معیار کے بارے میں آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔

اخوت سے قرض لینے کے لئے اہلیت کا معیار

آپ پاکستان کے شہری ہوں اور آپکا قومی شناختی کارڈ بنا ہوا ہو۔ قرض لینے کے لئے عمر کی حد 18 سال سے 62 سال تک ہے۔ اخوت سے قرض حاصل کرنے کے لئے آپ جسمانی طور پر تندرست ہوں۔ قرضہ لینے والا امیدوار کسی مجرم یا کسی غلط سرگرمی کا مرتکب نہ ہو۔ امیدوار کا اخلاق اچھا ہو اور اسکے پاس دو ضمانتی موجود ہوں۔  جس علاقے سے آپ اخوت فاونڈیشن سے قرضہ لے رہے ہیں آپ اس علاقے کے رہائشی ہوں۔

Also Read: اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لینے کا طریقہ

قرض لینے کے لئے کن کاغذات کی ضرورت ہو گی؟

اخوت فاوئنڈیشن سے بلاسود قرضہ لینے کے لئے آپ کے پاس ایک عدد اپنا اور ضمانتیوں کے شناختی کارڈ کی کاپی، یوٹیلیٹی بل کی کاپی، تازہ تصویر، اور اگر آپ شادی شدہ ہیں تو نکاح نامہ کی کاپی ہونا لازمی ہے۔

مقصد ڈاکومنٹ کا نام
تصدیق کے لئے شناختی کارڈ کی کاپیاں (قرض لینے والے کی اور گارنٹئیر کی)
ایڈریس کی تصدیق کے لئے نیا یوٹیلیٹی بل
شخص کی تصدیق کے لئے فوٹو
اگر بیوی کا شناختی کارڈ شوہر کے ساتھ نہ بنا ہو تو ویریفیکیشن کے لئے نکاح نامہ کی کاپی

اخوت سے قرضہ لینے کے لئے درخواست  فارم 2024

سب سے پہلے اخوت کے دفتر سے فارم لے کر پر کر کے جمع کرانا ہے۔ اس کے بعد آپ کی درخواست کو چیک کیا جائیگا کہ آیا آپ قرض لینے کے لئے اہل ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد آپ کے فارم کو اخوت کے سینئیر سٹاف چیک کریں گے۔  اور جب آپ کی درخواست  کو منظور کر دیا جائیگا تو آپ سے رابطہ کیا جائیگا جس کے بعد آپ اپنے قریبی اخوت فاونڈیشن کے دفتر سے جا کر باآسانی قرض حاصل کر سکیں گے۔

1 thought on “2024 اخوت سے گھر کے لیے قرض لینے کا طریقہ”

Leave a Comment